Tuesday, December 19, 2023

بنی اسرائیل کا نوجوان

 
KHaakii Writes

بنی اسرائیل کا نوجوان


بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا جس کے حسن کا ہم پلہ کوئی نہ تھا، یہ پٹاریاں (ٹوکریاں) بیچا کرتا تھا۔ ایک دن وہ پٹاریاں لئے گھوم رہا تھا کہ ایک عورت کسی بادشاہ کے یہاں سے نکلی، جب اسے دیکھا تو دوڑی ہوئی اندر گئی اور شہزادی سے کہا کہ میں نے ایک نوجوان کو پٹاریاں بیچتے ہوئے دروازہ پر دیکھا ہے، ایسا خوبصورت آدمی کبھی نظر نہیں آیا۔

شہزادی نے کہا: اسے بلا لاؤ۔

اس نے باہر نکل کر اس نوجوان سے کہا: اے نوجوان ! اندر آؤ ہم بھی خریدیں گے۔

جب وہ اندر داخل ہوا تو اس نے دروازہ بند کرلیا پھر وہ دوسرے دروازہ میں داخل ہوا، اسی طرح تین دروازوں میں داخل ہوا اور اس نے دروازہ بند کر لیا پھر شہزادی سینہ کھولے ہوئے اس کے سامنے آئی۔

اس نوجوان نے کہا: اپنی ضرورت کی چیز خرید لو تو میں جاؤں۔

اس نے کہا: ہم نے اسکے خریدنے کو نہیں بلایا ہے بلکہ نفس کی حاجت پوری کرنے کو بلایا ہے۔

اس نے کہا: خدا سے ڈرو۔

اس نے کہا: اگر تو ایسا نہیں کریگا تو میں بادشاہ سے کہوں گی کہ

تو غلط ارادے سے میرے گھر میں گھس آیا تھا۔

اس نے اسے بہت نصیحت کی مگر وہ نہ مانی۔ اس نوجوان نے کہا مجھے بیت الخلا جانا ھے۔

شہزادی نے لونڈی سے کہا اس کے واسطے چھت پر انتظام کر دو، جہاں سے یہ کسی طرح بھاگ نہ سکے۔

وہ چھت زمین سے چالیس گز اونچی تھی، جب اوپر پہنچا تو کہنے لگا: اے اللہ ! مجھے بُرے کام پر مجبور کیا جاتا ہے لیکن میں اپنے آپ کو یہاں سے گرا دینا ارتکاب گناہ سے اچھا جانتا ہوں پھر بسم اللہ کہہ کر چھت سے کود پڑا، اللہ تعالی نے ایک فرشتہ بھیجا، جس نے اس کا بازو پکڑ کر زمین پر کھڑا کر دیا، اسے کچھ تکلیف نہ ہونے پائی۔

پھر دعا کی: اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے بغیر اس تجارت کے بھی روزی دے سکتا ہے۔

اللہ تعالی نے اس کے پاس سونے کی ایک تھیلی بھیجی، اس نے اس میں سے جتنا اس کے دامن میں سمایا لے لیا۔

 کہا: الٰہی ! اگر یہ میری دنیا کی روزی ہے تو اس میں مجھے برکت دے اور اگر اسکے بدلے میرا اخروی ثواب کم ہوجائے گا تو مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

آواز دی گئی کہ یہ ایک جُز (حصہ) ہے اس صبر کا جس کو تو نے چھت پر سے گرتے وقت اختیار کیا تھا۔

کہا:

اے اللہ ! میرا اُخروی ثواب گھٹانے والی چیز مجھے بالکل درکار نہیں ہے، چنانچہ وہ سونا اس سے پھیر لیا گیا


(کرامات اولیاء ص: 200)

For More Stories Like This Click Here
For Urdu Articles Click Here 

No comments:

Post a Comment

Hot Posts

Featured

KHaakii Writes

Greetings, We are the passionate minds behind Khaakii Writes, At Khaakii Writes, we are a group of writers and storytellers brought together by our shared love for the written word. Each member of our team brings a unique perspective style of content you'll find here.Our mission is simple to connect with readers through the power of reading. Khaakii Writes has something for everyone. Our commitment is to deliver quality content that sparks your imagination.


Contact Us

Name

Email *

Message *