Search This Blog

Sunday, February 4, 2024

Islamic Urdu Quotes | Urdu Aqwal-e- Zareen | اسلامی اردو اقوال زریں |KHaakii Writes

Islamic Aqwal e Zareen (اسلامی اقوال زریں)
Islamic Aqwal e Zareen (اسلامی اقوال زریں)

بزرگانِ دین نے اسلام کو دنیا میں پھیلا کےلئے بہت محنت کی۔ جہاں انہوں نے عملی زندگی میں محنت کی وہاں اُن نے کچھ الفاظ ایسے ارشاد فرمائے جو ہماری اپنی زندگی کو اور بہتر گزارنے کے لئے ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔ جس میں سے چند ارشادات یہ ہیں:

جس نے اپنی خواہش کو اپنے قدموں کے نیچے رکھا شیطان اس کے سائے سے بھی بھاگتا ہے۔

(حلیۃ الاولیاء،4/63،رقم:4759) (حضرت وَہب بن منبہ رحمۃُ اللہِ علیہ)


کتابُ اللہ میں تین چیزیں ایسی ہیں جو بڑی عظمت والی ہیں جس نے ان کی حفاظت کی وہ اللہ پاک کا حقیقی بندہ ہے اور جس نے انہیں ضائع کیا وہ اس کا حقیقی دشمن ہے:

(1) نماز

(2)روزہ 

(3)غُسلِ جنابت۔

(حلیۃ الاولیاء، 2/286، رقم: 2248)(حضرت کعب الْاَحبار رحمۃُ اللہِ علیہ)


جوبارگاہِ الٰہی میں اپنامرتبہ جاننا چاہے وہ اپنے اعمال میں غور کرے کیونکہ جیسے اُس کے اعمال ہیں ویسا ہی اُس کا مرتبہ ہوگا۔ 

(حلیۃ الاولیاء، 4/87، رقم: 4829) (حضرت میمون بن مہران رحمۃُ اللہِ علیہ)


دنیا فنا کا گھر اور گزارہ کا مقام ہے۔ نیک وخوش بخت لوگوں نے اس سے اعراض کیا جبکہ بدبخت لوگوں کے ہاتھوں سے یہ تیزی سے نکل بھاگی۔اس کے پیچھے پڑا رہنے والا بدبخت جبکہ اس سے کنارہ کشی اختیا رکرنے والا خوش بخت ہے۔یہ اپنے فرمانبرداروں کو تکلیف میں ڈالنے والی، پیروکاروں کو ہلاک کرنے والی اور اپنے سامنے جھکنے والوں سے خیانت کرنے والی ہے۔ فقر اس کی مال داری اور زیادتی اس کا نقصان ہے اور اس کے ایام بدلتے رہتے ہیں۔(حلیۃ الاولیاء، 3/247، رقم: 3842 ملتقطا) (محمد بن کعب قُرظی رحمۃُ اللہِ علیہ)


جو تقدیر پر راضی نہیں اس کی حماقت کا کوئی علاج نہیں ۔

(احیاء العلوم، 5/66) (حضرت میمون بن مہران رحمۃُ اللہِ علیہ)


دنیا وآخرت کی مثال دو سَوکنوں کی سی ہے اگر ایک کو راضی کیا جائے تو دوسری ناراض ہو جاتی ہے۔ 

(حلیۃ الاولیاء،4/53،رقم: 4720) (حضرت وَہب بن منبہ رحمۃُ اللہِ علیہ)


بداَخلاق انسان کی مثال اس ٹُو ٹے ہوئے گھڑے(مٹکے) کی طرح ہے جو قابلِ استعمال نہیں رہتا۔

(احیاء علوم ، 3/64) (حضرت وَہب بن منبہ رحمۃُ اللہِ علیہ)


Please Visit This For More Knowledge 


حضرت عبید اللہ بن شُمیط رحمۃُ اللہِ علیہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والدِماجد حضرتِ شمیط بن عجلان رحمۃُ اللہِ علیہ کو فرماتے سنا کہ اللہ پاک نے مومن کی قوت اس کے دل میں رکھی ہے نہ کہ اس کے اعضاء میں، کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک بوڑھا کمزور شخص دن میں روزے رکھتا اور رات میں عبادت کرتا ہے جبکہ کوئی(منافق) نوجوان شخص اس سے عاجز ہوتا ہے ۔

(حلیۃ الاولیاء، 3/153، رقم: 3518) (حضرت شُمیط بن عَجلان رحمۃُ اللہِ علیہ)


لوگ تین طرح کےہیں:

(1) جو ابتدا ہی سے نیکی کے کاموں میں مشغول رہا اور اس پر ہمیشگی اختیار کی حتّی کہ دنیا سے رخصت ہوگیا یہ مُقَرَّبِیْن میں سے ہے 

(2) جس کی ابتدائی زندگی تو گناہوں اور غفلت میں گزری لیکن پھر وہ تائب ہوگیا یہ اہْلِ یمین(دائیں جانب والوں یعنی جنتیوں)میں سے ہے

(3)جو ابتدا ہی سے گناہوں میں مگن رہا اور(بغیر توبہ کئے ) دنیا سے چلا گیا یہ اصحاب شمال(بائیں جانب والوں یعنی دوزخیوں) میں سے ہے۔

(حلیۃ الاولیاء، 3/155، رقم: 3529) (حضرت شُمیط بن عَجلان رحمۃُ اللہِ علیہ)


حضرتِ محمد بن منکدر رحمۃُ اللہِ علیہ سے پوچھاگیا : کون سا عمل آپ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا: بندۂ مومن کو خوش کرنا۔ پوچھا: اس کے علاوہ کوئی اور بات جس سے آپ کو لذت حاصل ہوتی ہو؟ فرمایا: (مسلمان)بھائیوں پر خرچ کرنا۔

(حلیۃ الاولیاء،3/175،رقم:3602) (حضرت محمد بن مُنکَدِر رحمۃُ اللہِ علیہ)


اللہ پاک قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا: وہ لوگ کہاں ہیں جو خود کو اور اپنے کانوں کو لہو ولعب اورمزامیر سے بچاتے تھے انہیں جنتی باغوں میں داخل کرو۔ پھر فرشتوں سے ارشاد فرمائے گا: ’’انہیں میری حمد وثنا سناؤ اور بتاؤ کہ اب انہیں نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم۔“

(حلیۃ الاولیاء،3/176،رقم:3611) (حضرت محمد بن مُنکَدِر رحمۃُ اللہِ علیہ)


Urdu Quotes Of Hazrat Ali (R.A) Click Here 


حکمت تین چیزوں سے آتی ہے :

(1)خاموش رہنے

(2)غور سے سننے 

(3) محفوظ رکھنے سے 

اور تین خصلتوں کی وجہ سے حکمت کا پھل ملتا ہے:

(1)ہمیشہ کے گھر (جنت) کی طرف رجوع کرنے

(2)دھوکے کے گھر(دنیا)سے دور ہونے
(3)موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے سے ۔ 

(حلیۃ الاولیاء، 7/330، رقم: 10729) (حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃُ اللہِ علیہ)


اصحابِ حکمت کے ساتھ بیٹھاکرو کیونکہ ان کی مجلس غنیمت، ان کی صحبت سلامتی اور ان کی دوستی عزت ہے ۔

(حلیۃ الاولیاء، 7/334، رقم: 10744) (حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃُ اللہِ علیہ)


اے لوگو! دنیا کو دایہ اورآخرت کو ماں بنالو،کیا تم اس بچے کو نہیں دیکھتے جوخودکودایہ کے حوالے کردیتا ہے لیکن جب بڑاہوتااوراپنی والدہ کوپہچاننے لگتا ہے تودایہ کو چھوڑ کر خودکو ماں کے حوالے کردیتا ہے ،بے شک آخرت بھی تمہاری ماں کی طرح ہے اورقریب ہے کہ وہ تمہیں اپنی طرف کھینچ لے۔  

(حلیۃ الاولیاء،3/53،رقم:3136) (حضرت ابو یعقوب فَرْقَد سبخی رحمۃُ اللہِ علیہ)


اللہ پاک نے جس کو اچھی صورت، اچھا رِزْق اور نیک منصب دیا ہو پھر وہ اللہ پاک کے لئے عاجزی اختیار کرے تو وہ خالص اللہ والوں میں سے ہے.

(حلیۃ الاولیاء،4/278،رقم: 5567) (حضرت عبداللہ بن عَون رحمۃُ اللہِ علیہ)


کتنے ہی ایسے ہیں جنہوں نے دن کا اِستقبال کیا مگر اس کو مکمل نہ کر سکے اور کتنے ہی ایسے ہیں جنہوں نے آنے والے دن کا انتظار کیا مگر اس کو پا نہ سکے، اگر تم موت اور اس کی مسافت پر غور کرو تو ضرور خواہشات اور اس کے دھوکوں سے نفرت کرو گے۔

(حلیۃ الاولیاء،4/271، رقم: 5535) (حضرت عبداللہ بن عَون رحمۃُ اللہِ علیہ)


جو شخص اللہ پاک کی اطاعت کر کے تعظیم بجالائے تو اللہ پاک اپنی جنت کے ساتھ اسے عزت عطا فرماتا ہے اور جو شخص نافرمانی چھوڑ کر اللہ پاک کی تعظیم بجالائے تو اللہ پاک اسے اس طرح عزت عطا فرماتا ہے کہ اسے جہنم میں داخل نہیں کرتا۔ مزید فرماتے ہیں: اللہ پاک سے مدد مانگو وہ تمہیں اپنے سوا ہرایک سےبےپرواکردے گا، نہ توتم سے بڑھ کر کوئی اللہ پاک کا نیاز مند ہو اور نہ ہی تم سے بڑھ کر کوئی اس کا محتاج ہو۔

(حلیۃ الاولیاء،3/257،رقم:3877) (حضرت زید بن اَسلم رحمۃُ اللہِ علیہ)


جب اللہ پاک کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس میں تین خصلتیں پیدا فرما دیتا ہے:

(1)دین کی سمجھ بوجھ

(2)دنیا سے بےرغبتی

(3)اپنے عیوب کی معرفت۔

(حلیۃ الاولیاء، 3/247، رقم: 3841) (محمد بن کعب قُرظی رحمۃُ اللہِ علیہ)


زمین ایک شخص کے لئے روتی اور ایک شخص کے خلاف روتی ہے۔ جس کے لئے روتی ہے یہ وہ خوش نصیب ہے جو اس کی پیٹھ پر اللہ پاک کی اطاعت بجالاتا ہے اور جس کے خلاف روتی ہے یہ وہ بدنصیب ہے جس نے اللہ پاک کی نافرمانی کے سبب زمین کوبوجھل کر دیا ہے۔

(حلیۃ الاولیاء، 3/247، رقم: 3843) (محمد بن کعب قُرظی رحمۃُ اللہِ علیہ)


عالِم اور جاہل دونوں سے بحث ومُباحثہ نہ کرو کیونکہ اگر عالم سے کروگے تو وہ اپنا علم تم سے روک لے گا اور جاہل سے کروگے تو وہ تم پر غصہ ہو گا۔

(تاریخ ابن عساکر ، 61/364) (حضرت میمون بن مہران رحمۃُ اللہِ علیہ)


For More Urdu Quotes Click Here 

No comments:

Post a Comment

Hot Posts

Featured

KHaakii Writes

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Vestibulum rhoncus vehicula tortor, vel cursus elit. Donec nec nisl felis. Pellentesque ultrices sem sit amet eros interdum, id elementum nisi ermentum.Vestibulum rhoncus vehicula tortor, vel cursus elit. Donec nec nisl felis. Pellentesque ultrices sem sit amet eros interdum, id elementum nisi fermentum.




Contact Us

Name

Email *

Message *